Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا کے گیراج سے نکلنے والا طلائی سکہ اصلی نکلا

کیلیفورنیا .... اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کبھی کبھی اتفاقیہ طور پر خوش قسمتی لوگوں کے  دروازے پر دستخط دیتی ہے مگر اس خوش قسمتی کی شکل و صورت عام خوش بختی سے مختلف ہوتی ہے او رانسان اسے پہچان نہیں سکتا۔ گزشتہ  دنوں نیو انگلینڈ کے علاقے میں ایک گیراج سے جو طلائی سکہ  برآمد ہوا تھا  اسکو بھی لوگوں نے طلائی کم اور کسی  دوسری دھات کا زیادہ سمجھا  اور جن لوگوں نے اسے سونے کا سمجھ لیا۔  انہوں نے بھی اسے اصلی ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ نقلی ہے  اور کسی نے 5ڈالر مالیت کے اس سکے کی نقل تیار کی ہے مگر  جب سے یہ سکہ برآمد ہوا ہے۔  اس کے بارے میں مختلف تحقیقی ادارے کام کرتے رہے  اور  اب  اشیائے قدیم کی حقیقت  اور  اصلیت کو مستند  قرار دینے کے مجاز ادارے نے اعلان کیا ہے کہ  یہ  سکہ اصلی ہے۔ 1854ء میں  ڈھالا جانے والا یہ سکہ  ان4 سکوں میں سے ہے جو  سان فرانسسکو کے ٹکسال میں خاص طور سے ڈھالے گئے تھے ۔ اب جبکہ اسکی حقیقت واضح ہوگئی ہے  اس کا مالک گمنام رہنا چاہتا ہے اور وہ یہ کسی کو بتانے پر آمادہ نہیں کہ اسے یہ سکہ کیسے ملا۔  واضح ہو کہ  اس سکے کے برآمد ہونے کے بعد گیراج او را س کے آس پاس کے علاقے میں لوگوں نے سونے کی تلاش کی باقاعدہ مہم شروع کردی تھی جو  ناکام رہی۔
مزید پڑھیں:- - -ڈیوٹی کے دوران خرمستی کرنے والے پولیس افسران کیمرے کی زد میں

شیئر: