Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا ویمنزکپ ہمارا ہدف ہے، کپتان بسمہ معروف

کراچی :پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ایشیا ویمنز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے تیاریاں درست سمت میں جار ی ہیں ایونٹ میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔  بسمہ نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مجموعی کارکردگی مسلسل بہتر ہورہی ہے، دورہ سری لنکا میں سب کے سامنے ہے، یہ دورہ ٹیم کے لئے مفید ثابت ہوا تاہم اب ہماری نظریں ایشیا کپ پر ہیں، اس حوالے سے بہت محنت کی ضرورت ہے، کھیل کے مختلف شعبوں میں مزید بہتری کے مواقع موجود ہیں۔ کپتان نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ اپنے کھیل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ بورڈ کی طرف سے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر بنانے کیلئے بہت زور ہے۔ عالمی معیار کے مطابق فٹنس پانے کے لئے کوشاں ہیں مگر اس کے لئے وقت درکار ہوگا۔ایک سوال پر خاتون کپتان نے کہا کہ غیرملکی کوچ کے آنے سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور لڑکیاں ان سے بہت خوش بھی ہیں اور سیکھنے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اس کے علاوہ آج سے شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ایشیا کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کے غیرملکی کوچ مارک کولز نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان ویمنز کرکٹرز بہت محنتی ہونے کے ساتھ جلد سیکھنے کی بھر پور صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ ویمنز ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کرسکنے والی ٹیم اب ایک نئے جوش اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ٹیم میں تبدیلی آرہی ہے اورہر کوئی کامیابی کا خواہشمند نظر آتا ہے۔ایک سوال پر نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے کہا کہ ویمنز ٹیم کو بہتر نتائج حاصل کرنے میں وقت درکار ہوگا ہے اور ایشیا کپ بھی کوئی آسان نہیں۔

شیئر: