Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مادھوری کی ' بکٹ لسٹ' کا ٹریلر

بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت اپنی پہلی مراٹھی فلم' بکٹ لسٹ' میں کام کررہی ہیں ۔حال ہی میں ان کی مراٹھی فلم کا ٹریلر ریلیز ہواہے ۔ ٹریلر میں مادھوری کسی عام خاتون کی طرح اپنی سہیلی سے بالی وڈ ہیرو رنبیر کپور کےساتھ سیلفی لینے کی خواہش کرتی ہیں ایسے میں رنبیر کپور ان کے سامنے بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کے اس ٹریلر میں وہ ایک روایتی گھریلو خاتون دکھائی دے رہی ہیں ۔مادھوری کی یہ فلم ایک فیملی ڈرامہ ہے۔ وہ فلم میں ایک بہو، بیوی اور ماں کا کردار ادا کررہی ہیں۔اس کی کہانی خاندانی روایتوں پر مبنی ہے ۔ یہ فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی۔ 
 

شیئر: