Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” ریس 3“کے ڈسٹری بیوشن رائٹس، 190 کروڑ کی پیشکش

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ ہندوستانی روپے کی پیش کش ہوئی ہے جو فلمی دنیا کی بڑی آفر قرار دی گئی۔سلمان خان کی فلم ریس 3‘ 15 جون کو نمائش کےلئے پیش کی جانی ہے اور فلم کی نمائش میں کم ہی عرصہ رہ گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور فلم کی ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے تاہم اب فلم کے ٹریلر جاری ہونے سے پہلے ہی بڑے بڑے پروڈکشن ہاو¿سز فلم کی خریداری کے لیے لائن میں کھڑے ہو گئے ہیں۔میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی خریداری کےلئے کئی معروف کمپنیوں نے بولیاں لگائی تھیں تاہم ”ایروز انٹرنیشنل“ نے سب سے بھاری پیش کش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ہندوستانی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی کوایروز انٹرنیشل نے فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ کی پیش کش کی۔ اس کے بارے میں میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ رقم فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں اب تک کی سب سے بڑی پیش کش ہے۔پروڈکشن ہاو¿س کے جانب سے 160 کروڑ سیکیورٹی ڈپازٹ اور 30 کروڑ پرنٹنگ اور اشتہارات کی مد میں دینے کی آفر کی گئی ہے۔ایروز انٹرنیشنل کی جانب سے بھاری معاوضے کی پیش کش پر یش راج فلمز اور فاکس اسٹار بھی حیران رہ گئے ہیں اور بولی سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔بھاری پیش کش کے بعد جلد ہی فلم کے ڈسٹری بیوٹر رائٹس کا معاہدہ ہونے کے امکانات ہیں تاہم فلم کے سیٹلائٹ رائٹس اس کے علاوہ ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔
 
 

شیئر: