Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ فرانس میں ہو گا


پیرس:فیفا نے انڈر 20 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق میگا ایونٹ 5 سے 24 اگست تک فرانس میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 4گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان فرانس، گھانا، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ شامل ہے۔ گروپ بی میں شمالی کوریا، انگلینڈ، میکسیکو اور برازیل کو رکھا گیا ۔ گروپ سی میں امریکہ، جاپان، پیراگوئے اور سپین جبکہ گروپ ڈی میں ہیٹی، چین، نائیجیریا اور جرمنی شامل ہیں۔ ٹیم 3 گروپ میچ کھیلے گی اور 2ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: