Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھ کی مضبوط گرفت قلبی صحت کا پتہ دہتی ہے ‎

ایک جدید تحقیق کے ذریعے یہ حیرت انگیز بات سامنے آئی ہے کہ گرمجوشی اور جذبے کے ساتھ دوسروں سے ہاتھ ملانے والے امراض قلب سے محفوظ رہتے ہیں ۔مضبوطی سے دوسروں کا ہاتھ تھامنے والوں کے جسم میں دل کی ہر دھڑکن کے ساتھ زیادہ خون دوڑ رہا ہوتا ہے جو  دل کی صحت مند ہونے کا پتہ دیتا ہے ۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ افراد ہائی بلڈ پریشر یا پٹھوں کی کمزوری کا شکار نہیں ہیں ۔ کوئین میری یونیورسٹی کے پروفیسر اسٹیفن پیٹرسن کا اپنی مرتب کردہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ ہاتھ کی گرفت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ متعلقہ شخص کے دل کا ڈھانچہ کتنا صحتمند اور کتنا ٹھیک طور پر کام کر رہا ہے ۔ ہاتھ کی گرفت سے اس بات کا بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص کے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے امکانات کس قدر موجود ہیں ۔ ماہرین نے اس سلسلے میں پانچ ہزار سے زائد افراد کے ہاتھ کی گرفت کا تجزیہ کیا جس میں انہیں تین سیکنڈ تک ڈائنامو میٹر نامی ایک آلے کو مضبوطی سے پکڑنے کا ٹاسک دیا گیا جس کے ذریعے ان کی قلبی صحت کا اندازہ لگایا گیا اور تحقیق کے نتائج طبی جریدے پلوز ون میں شائع کیے گئے . 
 

شیئر: