Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو وائے 75 ایس کی تفصیلات لیک‎

ویوو کمپنی نے دسمبر میں وائے 75 اسمارٹ فون پیش کیا تھا اور اب کمپنی اس فون کا ریفریش ماڈل پیش کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔فون سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں جس کے مطابق اس فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر بھی ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جائے گا۔ فون کی بیٹری 3225 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ یہ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون کو نیلے ، کالے ، سرخ اور سنہرے رنگ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت اور لاچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: