Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج ، دھول گرد اور چمکتے دمکتے بگولوں میں تبدیل ہوجائیگا

 مانچسٹر.... مانچسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوںکی ایک ٹیم نے جو اکثر جانوروں او رجانداروں کے وجود اور عدم وجود پر تحقیقی کام کرتے رہتے ہیں اور اس بارے میں اشاریے تیار کرتے ہیں کہ کس چیز کا اور کس جانور کا وجود کب اور کیسے ختم ہوگا۔ مگر محققین اب اس سے بھی دو قدم آگے نکل گئے ہیں اور مانچسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے حالیہ تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا ہے کہ تب و تاب کا منبع سمجھا جانے والا سورج بھی دائمی نہیں۔ اندازے کے مطابق یہ سورج دھول گرد اور چمکتے دمکتے بگولوں میں تبدیل ہوجائیگا۔ مگر یہ ہولناک واقعہ اب سے 5ارب سال بعدہی ممکن ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس وقت سورج کے بیرونی کناروں سے جو شعاعیں خارج ہوتی ہیں وہ بھی عارضی ہیں کیونکہ اتنے عرصے بعد یہ بھی کمزور پڑ جائیں گی اور ختم ہوجائیں گی۔ خاتمے کے بعد یہ دھول گرد اور چمکتے دمکتے بگولوں میں تبدیل ہوجائیں گی اور پھر ایک ایسی روشن فضا تیار ہوجائیگی کہ انسان عام آنکھوں سے کروڑوں نوری سال کی دوری پر واقع سیاروں او رستارو ںکو بھی دیکھ سکے گا۔
 

شیئر: