Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور بالی وڈ اداکارہ پیا گھر چلی گئیں

بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا بھی پیا گھر سدھار گئیں ۔ نیہا دھوپیا اداکار انگد بیدی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔ حال ہی نیہا نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ میری زندگی کا بہترین فیصلہ ہے کہ میں نے اپنے بہترین دوست سے شادی کرلی ہے ۔ نیہا اور انگد کی شادی کی تصاویربھی منظر عام پر آئی ہیں جس میں وہ ہلکے گلابی رنگ کا دلہن کا جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں ان کےساتھ انگد بیدی سفید شیروانی اور گلابی پگڑی پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔نیہا ،انگد کی شادی سکھ روایات کے مطابق انجام پائی ہے ۔
 

شیئر: