Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدیوں کو جیلوں کے اندر صفائی کا کام بھی کرنا پڑیگا

لندن .... برطانوی وزیر جیل ِخانہ جات روری اسٹیوارڈ جنہوں نے وزیر جیل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی جیل خانوں کی طرف بھرپور توجہ مبذول کردی ہے اورچاہتے ہیں کہ جیلوں میں صفائی ستھرائی کاانتظام کیسا ہے جیل حکام کو ہر ہفتے اسکی نگرانی کرنی چاہئے۔ اس نئے منصوبے کا مقصد قیدیوں کو صفائی اور ستھرائی کی مبادیات سے آشنا کرنا ہے۔ نئے انتظامات کے تحت جیلوں میں منشیات کے دھندے کی روک تھام کیلئے جگہ جگہ اورزیادہ تعداد میں اسکینرز لگائے جائیں گے۔ سردست یہ تجربہ 10جیلوں میں ہوگا اور کامیابی کی صور ت میں یہ کارروائی دوسری جیلوں میں بھی شروع کردی جائیگی۔ روری اسٹیوارڈ کا کہناہے کہ منشیات پر نظر رکھنے کیلئے زیادہ زود حس قسم کے سراغرساں کتے بھی استعمال کئے جائیں گے۔ سب سے پہلا تجربہ ناٹنگھم کی جیل میں کیا جائیگا۔

                                  

شیئر: