Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر حراست فرد کے حقوق کیا ہیں؟

ینبع .....سعودی پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ قانون کے بموجب زیر حراست فرد کو اذیت دینا جائز نہیں۔ قانون کے تحت زیر حراست فرد کا حق ہے کہ اسے حراست میں لئے جانے کے اسباب سے مطلع کیا جائے۔ زیر حراست فرد کو ذہنی جسمانی کسی بھی طرح کی اذیت دینا درست نہیں۔ اسے اس بات کا بھی حق ہے کہ جسے چاہے اپنی حراست سے مطلع کردے۔ اسی طرح اگر حراست میں لئے جانے والا شخص کسی ادارے کا ملازم ہے تو اس ادارے کو مطلع کرنا بھی لازم ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ زیر حراست فرد کے وقار کا تحفظ کی جائے ۔ اسے کسی طرح کی اذیت نہ دی جائے۔ اسے گرفتاری کے اسباب سے آگاہ کیا جائے۔ اسے مطلوبہ شخص سے رابطے کا حق دیا جائے۔ اسکے ادارے کو گرفتاری سے آگاہ کیا جائے۔
 

شیئر: