سری دیوی کی موت،عدالت کا تحقیقات میں مداخلت سے انکار

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات کیلئے ہندوستانی سپریم کورٹ نے مداخلت سے انکار کردیاہے۔ اداکارہ کی موت کی تحقیقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے تحقیقات میں مداخلت کرنے سے صاف انکار کردیاہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ طبعی موت نہیں مریںبلکہ انہیں قتل کیاگیاجسکی وجہ ان کے نام پر 240کروڑ کی انشورنس پالیسی تھی جو ان کے اہلخانہ کو ملنی تھی۔
 
 

شیئر: