Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے موبائل فون کا استعمال ضروری

لندن.... برطانیہ کے ایک انتہائی سینیئر جج نے تجویز پیش کی ہے کہ جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے موبائل فون لیکر چلنے کو لازمی قرار دیا جائے۔ سر جیفری نے کہا کہ ایسے قانون کی ضرورت ہے جس کے تحت لوگوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنے موبائل کو ہمیشہ کھلا رکھیں تاکہ مجرموں کو تلاش کرنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ برطانوی عوام میں جاسوسی کا رجحان ہے۔ اس لئے وہ مجرموں کو پکڑوانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم میں سے بیشتر کو علم ہوتا ہے کہ ہم اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے کس جگہ سے بات کررہے ہیں اور موبائل کے ذریعے جاسوسی مجرموں کا سراغ لگانے میں مدد ملتی ہے۔
 

شیئر: