Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# خواتین کیلئے پروگرام

خواتین کو انکے پیروں پر کھڑا کرنے کے پروگرام کے بارے میں بے شمار لوگوں نے ٹویٹ کئے
اَرہم لکھتی ہیں: محنتی خواتین کی راہ میں حائل ہر مشکلات کو ختم کرنا ضروری ہے۔ یہ سب ہیرا ہیں اور ہمارے احترام اور تعریف کی مستحق ہیں۔
حفصہ خان لکھتی ہیں: ایک شخص کو مچھلی دو، وہ اس دن اسے کھالے گا ۔ اسے ماہی گیری سکھا دو اور یوں آپ نے اسکے لئے زندگی بھر کا انتظام کردیا۔ یہی مثال خواتین پر بھی صاد ق آتی ہے۔
دعا طارق منصور لکھتی ہیں: کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کو طاقتور بنانا لازمی امر ہے۔ اس سے ملکی ترقی کے لئے انسانی وسائل کی ترقی بھی ہوگی اور معیار بھی بڑھے گا۔
نور الہدیٰ لکھتی ہیں: خواتین کی ترقی کیلئے پاکستان کی ایک کمپنی نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ہم اسکا اعتراف کرتے اور خواتین کے حقوق کیلئے اسکی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
سیدہ طوبیٰ علی ٹویٹ کرتی ہیں: قوموں کیلئے خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ انہی کی وجہ سے معاشرے کو ترقی ملتی ہے۔
مسز کیشہ کا ٹویٹ ہے : دیہات میں خواتین کی زندگی بہتر بنانے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ اس طرح خواتین کو بھی اپنی قدرومنزلت کا احساس ہوگا اور مالی طور پر بھی وہ طاقتور ہونگی۔
عدنان عالم کہتے ہیں: کراچی میں جس کمپنی نے خواتین کےلئے جو پروگرام شروع کیا ہے، اس سے غربت کا خاتمہ ہوگا اور صنفی مساوات قائم ہوگی۔
رانا طلحہ اصغر کہتے ہیں :دیہی پروگرام میں جو خواتین سیکھیں گی، اس سے انہیں دوسروں کو سکھانے میں مدد ملے گی۔ 
حیا علی کہتی ہیں : دیہات میں جو پروگرام شروع کیا گیا، اسکے ان دیہی خواتین پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے جو غربت میں زندگی گزار رہی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں