Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں ڈرائیو رکا کارنامہ

بیجنگ ... یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بعض لوگ ڈرائیونگ کرتے ہوئے بدحواس ہوجاتے ہیں ا ور خطرات و پریشانیوں کو اپنا مقدر بنا لیتے ہیں۔ مشرقی چین میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔جس میں ایک ڈرائیور جو غالباً گھبرایا ہوا تھا۔ اس نے بریک لگانے کے بجائے ایکسیلیٹر پر پاﺅں رکھ دیا جس کے نتیجے میں گاڑی پہاڑی سے نیچے جاگری۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ وہ اپنی گاڑی اونچائی تک پہنچانے کے بعد وہاں کھڑی کرنا چاہتا تھا مگر غلطی کی پاداش میں یہ اس ہولناک حادثے سے دوچار ہوا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈرائیور اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود کوئی خاص زخمی نہیں ہوا مگر کار تباہ ہوگئی۔ یہ واقعہ زیجیانگ صوبے کے نیشنل پارک کے قریب پیش آیا۔ مقامی پولیس کا کہناہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ڈرائیور وانگ کے بیان کے مطابق اس کاذہن بٹ گیا تھا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈرائیور اسپتال میں ہے یا کہیں اور۔
 
 

شیئر: