Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال میں ٹائر اسکریچنگ کی 4ہزار وارداتیں

مدینہ منورہ...محکمہ ٹریفک نے اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا ہے کہ 2017ءکے دوران مملکت بھر میں ٹائر اسکریچنگ کی 4565 وارداتیں ریکارڈ پر آئیں۔ مشرقی ریجن میں سب سے زیادہ ٹائر اسکریچنگ کی گئی۔ ریاض کا نمبر دوسرا جبکہ مکہ مکرمہ اور عسیر تیسرے نمبر پر ہیں۔ سب سے کم ٹائر اسکریچنگ کے واقعات باحہ ریجن میں دیکھنے میں آئے۔ وہاں کل 12خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔
 

شیئر: