Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ایم_ایم_اے_جلسہ

متحدہ مجلس عمل کی جانب سے لاہور کے مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا گیا۔ دینی جماعتوں کے اتحاد کا مظہر یہ جلسہ ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
ڈاکٹر فرید پراچہ نے ٹویٹ کیا : لاہور پاکستان کا دھڑکتا دل اور تحریکوں کا شہر ہے۔ آج یہاں ا یم ایم اے کا جلسہ تاریخی ہی نہیں تاریخ ساز ہے۔ صرف یہی پیغام کہ اسلام اور صرف اسلام ہی مسائل کا واحد حل ہے۔
دردانہ صدیقی نے ٹویٹ کیا : ہم متحدہ مجلس عمل کے مینار پاکستان جلسے کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب اسلامی خوشحال پاکستان میں خواتین عزت و تکریم کے ساتھ اسلام کے سائے میں ہر طرح کے استحصال سے محفوظ ہونگی۔ آصف زاہد راجہ نے کہا : ایم ایم اے کے جلسے میں نہ ناچ ہوگا نہ گانا ہوگا ،اللہ اکبر کی صدائیں ہونگی ۔
سیدہ خان نے ٹویٹ کیا : میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کا ساتھ دے جو حق کی آواز بلند کرتے ہیں۔
اسریٰ غوری کا کہنا ہے : جاگیردار اور سرمایہ دار سیاستدان کبھی پارلیمنٹ میں عام آدمی کے فائدے کے لیے قوانین نہیں بنا سکتا ، ایسا صرف خدمت کے جذبے سے سرشار اور دیانت دار ٹیم ہی کر سکتی ہے۔
صہیب راشد نے ٹویٹ کیا : پاکستان کو بنے 70 سال ہوئے اور لبرل پارٹیوں نے صرف ملک میں کرپشن کی ہے اور ملک کو تنزلی کی راہ پر ڈالا ہے۔ میری نیک خواہشات متحدہ مجلس عمل کے ساتھ ہیں۔
عنبرین غوری نے کہا : ہم اس ملک کو اسلام کا گہوارہ اور امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز بنائیں گے۔
آصف شفیق کے مطابق : مخالفین کی ایم ایم اے پر تنقید سے اندازہ ہو گیا ہے کہ انہیں اس اتحاد سے بہت تکلیف ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں