Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا کے صدر سے سعودی قیادت کا اظہار ہمدردی

جدہ ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سورا بایا شہر میں3 گرجا گھروں پر خودکش حملوں کے بعد انڈونیشیا کے صدر سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انڈونیشی صدر کے نام اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ سورابایا شہر میں خودکش حملوں اورانکے باعث ہونے والی اموات کی اطلاع سن کر دلی افسوس ہوا۔ ہم اس دہشتگردانہ و مجرمانہ عمل کی مذمت کرتے ہیں اور اس میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ ، انڈونیشی عوام اور آپ سے سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے اظہار تعزیت ضروری سمجھتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو فوری شفا سے نوازے۔ اسی مضمون کا تعزیتی پیغام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی انڈونیشی صدر کے نام ارسال کیا۔
 

شیئر: