Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل کو رمضان کا چاند دیکھا جائے، سپریم کورٹ

ریاض: سپریم کورٹ نے مسلمانوں سے منگل29شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی سپریم کورٹ شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے علاوہ تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ منگل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ مجرد آنکھ یا خصوصی آلات سے چاند دیکھنے والا سپریم کورٹ میں اپنی گواہی رجسٹرڈ کروائے۔اس حوالے سے رویت ہلال کی نجی کمیٹیاں بھی تعاون کریں۔
 

شیئر: