Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امان اللہ خان کی یاد میں تقریب

 کشمیریوں میں اتحاد و اتفاق اور تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کا عزم
ریاض(ذکاءاللہ محسن) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے معروف کشمیری رہنما امان اللہ خان کی یاد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کشمیری رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گلف زون کے سینیئر نائب صدر سلیم آفتاب کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ600 سال تک خود مختار رہنے والا کشمیر آج غلامی اور ظلم وستم کے سائے تلے دبا اور اقوام عالم کےلئے بے بسی کی عملی تصویر بنا ہوا ہے۔سرینگر سے تعلق رکھنے والے عبدالمجید بٹ کا کہنا تھا کہ جے کے ایل ایف میں وہی محب ہے جو امان اللہ خان کے نظرئیے، سوچ اور فکر کا امین ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سردار عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ہمیشہ وہ قوم اعلیٰ روایت کی متحمل ہوتی ہے جو اپنے لیڈروں کو یاد رکھتی ہے ۔جے کے ایل ایف کے جنرل سیکریٹری عامر چشتی نے کہا کہ امان اللہ خان کی یاد پر ہمیں عہد کرنے کی بھی ضرورت ہے کہ ہم تمام کشمیری اکٹھا ہو جائیں اور ملکر اپنی آزادی کی تحریک کو آگے بڑھائیں۔ اجلاس سے طارق ایوب اور دیگر نے بھی امان اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی جدوجہد کے حوالے سے روشنی ڈالی۔
 

شیئر: