Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ کی نئی تصاویرپر ہنگامہ

 پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول 2018ءمیں شرکت کیلئے فرانس کے شہر کانز میں موجود ہیں جہاں سے ان کی چند ایسی تصاویر منظرعام پرآ گئی ہیں کہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔یہ تصاویر ساحل سمندر پر لی گئی ہیں جس میں انہیں سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کیساتھ ہی انہوں نے نیلے رنگ کی ایک چادر بھی کندھے پر ڈال رکھی ہے جس پر پھول بنے ہوئے ہیں مگر یہ تصاویر بھی سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں بلکہ الٹا تنقید کا باعث بن گئیں۔
 

شیئر: