Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹرز،مریضوں کو ضرورت سے زیادہ ادویہ تجویز کرتے ہیں

لندن.... برطانیہ کے مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور بالخصوص جنرل پریکٹشنرز کی طرف سے لاپروائی برتنے کی شکایت اکثر ملتی رہتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ڈاکٹرز زیادہ توجہ سے مریضو ںکو نہیں دیکھتے۔ ضرورت سے زیادہ ادویہ تجویز کرکے وہ انکی حالت بہتر کرنے کے بجائے مزید خرا ب کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ معمولی امراض میں مبتلا افراد کو بھی یہ ڈاکٹرز اتنی ادویہ دیدےتے ہیں کہ مریض انہیں گن بھی نہیں سکتا مگر پھر بھی انہیں کھانے پر مجبور ہے۔ ماہرین طب اور ادویہ سازی کا کہناہے کہ تھوک کے حساب سے دوائیں کھانے والے مریض کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین مثال چند سال قبل سامنے آئی تھی جب روجر اینڈریو نامی مریض نے معمولی طبعیت کی خرابی کی شکایت کی تو ڈاکٹروں نے دواﺅں سے بھری پوری تھیلی اس کے حوالے کردی۔
 

شیئر: