Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹریٹ چلڈرن پاکستانی ٹیم ورلڈکپ فائنل میں

 
ماسکو:پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کراسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔روس میں فیفا ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے اس روایتی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹس آؤٹ پر 4-5سے شکست دی۔ پاکستان ی ٹیم اب ٹائٹل کے لیے فائنل میں ازبکستان سے مقابلہ کرے گی۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے اس سے پہلے تاجکستان کو0-2سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جہاں اس کا گزشتہ روز دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم سے مقابلہ ہوا۔ مقررہ وقت میں میچ برابر ہونے کے بعد کھیل پنالٹی ککس پر چلا گیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی کک ضائع نہیں کی جبکہ پاکستانی گول کیپر نے ایک کک روک کر میچ جیتنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ اس ورلڈ کپ میں 21 ملکوں کے 210 لڑکے اور لڑکیاں شریک ہیں جن کی عمریں 14 سے 17 سال کے درمیان ہیں اور دونوں کے الگ الگ مقابلے ہوتے ہیں۔اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ روایتی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں عالمی کپ سے ایک ماہ قبل کھیلا جا تا ہے۔اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کی شروعات 2010 میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی جس کے بعد یہ 2014 میں برازیل اور اب روس میں کھیلا جا رہا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والے بے گھر یا انتہائی غریب ہوتے ہیں۔اس ٹورنامنٹ کے ذریعے انہیں اس کھیل میں اپنی مہارت کی مدد سے سامنے آنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔

شیئر: