Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش ٹیم کا اعتماد متزلزل کردیں گے ،مکی آرتھر


ڈبلن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی انگلینڈ میں سیریز کے دوران فائدہ مند ثابت ہو گی،پوری کوشش ہے کہ آئر لینڈ میں ہی انگلش ٹیم کا اعتماد مزید متزلزل کر دیں اور ہمارے بولرز نے میزبان ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں اس کا ثبوت بھی دے دیا ہے ۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد عامر کا گزشتہ سیریز کا تجربہ بھی کام آئے گا، میزبان ٹیم بھی ان کا چیمپئنز ٹرافی میں ہند کیخلاف اسپیل نہیں بھولی ہوگی،ان کا ردھم میں آنا انگلش بیٹسمینوں کیلیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوگا۔آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں عامر کا بولنگ ادھوری چھوڑ کر باہر جانا تشویشناک ہے ۔ توقع ہے کہ وہ فٹ ہو جا ئیں گے۔آ رتھر نے کہا کہ انگلش سلیکٹرز کو پاکستان کے خلاف متوازن کمبی نیشن بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر: