Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#فلسطین‎

اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطین میں جاری حالیہ پرتشدد واقعات میں 40 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر ٹویٹر صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اسرائیلی فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کیا : نہتے فلسطینی عوام کو اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید کیا جارہا ہے۔ مسلم ممالک کے لیے یہ شرم کا مقام ہے۔ امریکہ ، اقوام متحدہ اور پوری دنیا کو شرم آنی چاہیے۔ انسانیت مر چکی ہے۔
محمود آدم نے ٹویٹ کیا : غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ہالوکاسٹ سے کم نہیں۔
باوتائنہ آزبی نے ٹویٹ کیا : اگر کسی مغربی ملک میں پر امن مظاہرے پر فوج کی جانب سے تشدد کرکے 37 افراد کو ہلاک اور سو سے زائد کو زخمی کردیا جاتا تو پوری دنیا میں طوفان برپا ہوجاتا اور آپ دیکھتے کہ پوری دنیا معصوم لوگوں کے حق میں کھڑی ہے ان کے لئے دعا کررہی ہیں اور مذمت کر رہی ہے۔ لیکن فلسطین کے لئے ایسا کبھی نہیں ہوا۔
الماسین کا کہنا ہے : میڈیا کا رویہ شرمناک ہے۔ ٹینکر ، جنگی جہازوں اور گولیوں سے فائرنگ کرنے والی آرمی کے مقابل پتھر پھینکنے والے احتجاج کو جھڑپ کیسے کہا جاسکتا ہے؟
طلحہ احمد نے کہا : بیت المقدس فلسطین کا دارالخلافہ تھا ، ہے اور رہے گا۔ اللہ تعالی فلسطین پر اپنا رحم کرے۔
تانیہ نے فلسطین میں ہونے والے حالیہ حملوں کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا : یہ ہالی وڈ کی کسی فلم کا سین نہیں بلکہ یہ سب اسرائیل غزہ میں کر رہا ہے۔
احمد سلامہ نے کہا : اسرائیل فلسطینیوں کے جسموں کو تو مار سکتا ہے لیکن ان کے اندر سے ایمان کو ختم نہیں کر سکتا۔ یہ لوگ اصل ہیرو ہیں۔ فلسطین زندہ باد۔
ڈاکٹر ثقلین شاہ کا کہنا ہے : فلسطین غزہ اور بیت المقدس کی حالت دیکھیے پھر آپ کو اندازہ ہو گا کہ وہاں مہذب دنیا جیسا کوئی قانون نہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔ دراصل مغرب ہی تمام دہشت گردی کی ماں ہے۔ 
سبحان احمد نجمی نے ٹویٹ کیا : اللہ رب العزت فلسطینی بھائیوں ، بچوں ، بزرگوں ، ماؤں اور بہنوں کی حفاظت فرمائے۔

 

شیئر:

متعلقہ خبریں