شعیب اور ثانیہ نے عمرہ کرلیا

جدہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی۔ عمرے کے دوران لی گئی تصویر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔ یہی تصویر ثانیہ مرزا کی والدہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کرائی۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں۔ یہ خوشی کی خبر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی دونوں کے مداحوں کی جانب سے دعاوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیاجا رہا ہے۔

شیئر: