Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیٹیل کمپنی نے ڈی 1 ڈیزائر فیچر فون پیش کردیا‎

ڈیٹیل کمپنی کی جانب سے ڈی 1 ڈیزائر فیچر فون لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 23 ہندوستانی زبانوں کے لئے سپورٹ شامل کی گئی ہے۔ فون میں 2.8 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ بلیوٹوتھ ڈائلر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین اس فون کو اپنے اسمارٹ فون سے منسلک کر سکیں گے اور کالز ، ایس ایم ایس اور میوزک جیسے فیچرز کو استعمال کر سکیں گے۔ اسمارٹ فون میں پانچ سو روابط اور سو ایس ایم ایس کو محفوظ کرنے کے لئے اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کا انٹرنل اسٹوریج 16 جی بی ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے ۔ کنکٹیویٹی کیلئے فون میں بلیوٹوتھ ، وائی فائی ، یو ایس بی پورٹ اور آڈیو جیک دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 1500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور پاور سیونگ موڈ کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔فون کی قیمت صرف 1099 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: