Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#فلسطین

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پر ساری مسلم دنیا سراپا احتجاج بن چکی ہے۔ اسرائیل کے خلاف بے شمار ٹویٹس آئے جن میں سے چند یہ ہیں:
احمد لکھتے ہیں کہ اسرائیل دہشتگرد ملک ہے میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کریں تاکہ دنیا بھر کو معلوم ہوجائے۔ 
ابرار کا ٹویٹ ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کرلیا۔ انکے عزیز و اقارب کو قتل کیا۔ فلسطین میں ہیروز کا روزانہ قتل عام ہورہا ہے۔ 
فلسطینی لڑکی کے نام سے ایک ٹویٹ ہے وہ لکھتی ہیں کہ دیکھئے کینسر کس طرح پھیلتا ہے۔ پہلے یروشلم پر قبضہ، پھر غزہ اور اسکے بعد معلوم نہیں کیا کچھ ہوگا۔
ابراہیم ٹویٹ کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام آج مسلمان ملکوں سے مدد کے طالب ہیں۔
حمزہ کا کہناہے کہ اسرائیل جو کچھ کررہے ہیں کیا وہ دہشتگرد نہیں۔
نوید طاہر کا ٹویٹ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے جسم مار سکتا ہے لیکن انکا ایمان ختم نہیں کرسکتا۔ یہی لوگ اصل ہیرو ہیں۔فلسطین زندہ باد۔
سدرہ لکھتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کفار کے ظلم و ستم سے بچائے کیونکہ آج کفار، امہ سے جنگ کیلئے متحد ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ہی مسلمانوں کو مختلف فرقوں میں تقسیم کردیا ہے۔
زید ٹویٹ کرتے ہیں کہ دنیا نے فلسطینیوں سے زیادہ بہادر قوم نہیں دیکھی۔ دنیا نے فلسطینیو ںسے زیادہ باعزت قوم نہیں دیکھی۔ یہ لوگ آزاد پیدا ہوئے ہیں اور انہیں کبھی مغلوب نہیں کیا جاسکتا۔ انہیں کبھی غلام نہیں بنایا جاسکتا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں