Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر سٹی کی جشن پریڈ،ایک لاکھ سے زائد شائقین


مانچسٹر:انگلش پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم مانچسٹر سٹی کی جشن پریڈ کے موقع پر ایک لاکھ سے زائد شائقین مانچسٹر کی شاہراہوں پر امڈ آئے اور لیگ سیزن کے دوران ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپیئن بننے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی کھلی چھت والی 2ڈبل ڈیکر بسوں پر سوار تھے اور انہوں نے کاراباؤ کپ اور پریمیئر لیگ ٹرافی کے ہمراہ شہر بھر کا چکر لگایا۔ اس موقع پر شہر کے بڑے علاقے کو سٹی ٹیم کے رنگ میں رنگ دیا گیا تھا۔مانچسٹر سٹی ٹیم پریمیئر لیگ سیزن کے دوران 100 پوائنٹ مکمل کرنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بھی بن گئی جبکہ اس نے سیزن کے اختتام سے پہلے ہی اپنی فتح یقینی بنا لی تھی۔اس نے 19پوائنٹس کے بڑے فرق سے لیگ جیتنے کے ساتھ 12ریکارڈز توڑنے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔ٹیم کے مینجر اور کوچ پیپے گارڈیولا نے شائقین سے کہا کہ ان کی ٹیم آئندہ سیزن میں اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا اب ہم اس موسم گرما میں ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہوں گے اور اگلے سیزن کے لئے مزید جوش و جذبے سے میدان میں اتریں گے۔آئیور ی کوسٹ سے تعلق رکھنے والے مسلمان کھلاڑی یحییٰ طورے کا کلب کے ساتھ یہ آخری سیزن تھا اور شائقین نے انہیں بھی شایان شان انداز میں رخصت کیا۔خوشی سے سرشار شائقین گھڑسوار پولیس دستے کے ارکان کو ٹیم کے پرچم تھما دیئے تھے۔

شیئر: