Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل کو لاہور قلندرز نے عزت دی،رانا فواد

لاہور:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر کے مالک فواد رانا نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اپنی ٹیم کی ناکامیوں کی وجوہ کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان برینڈ ن میکولم کو ٹیم قیادت پر برقرار رکھنے کے حوالے سے فیصلہ ٹیم انتظامیہ کرے گی۔پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی2 ایڈیشنز کی طرح تیسرے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور اس نے ایک مرتبہ پھر ایونٹ کا اختتام پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر کیا۔لاہور قلندر کے چیئرمین فواد رانا نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے اور ہم اب تک پاکستان ٹیم کو 5 سے 6 کھلاڑی دے چکے ہیں اور کوشش ہے کہ پاکستان کے بنچ پر انٹرنیشنل معیار کے 30 کھلاڑی میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر ہم اپنی ناکامیوں کی وجوہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ مستقبل کے لیے بہتر پلاننگ کی جاسکے۔ رانا فواد نے کہا کہ عمر اکمل بڑے اچھے کھلاڑی اور ہمارے پلاٹینم پلئیر ہیں لیکن انہوں نے پرفارم نہیں کیا تاہم اس کے باوجود ہم نے انہیں عزت دینے کے لیے ہی لیگ کے دوران آرام دیا ۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم کے کپتان برینڈن میکو لم ا ور عمر اکمل میں کوئی اختلاف نہیں تھا۔

شیئر: