Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے آغاز میں موسم غیر مستحکم

ریاض .... معروف ماہر موسمیات معاذ الاحمدی نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز میں جزیرہ نما عرب کا موسم غیر مستحکم رہیگا۔ مئی کے آخر اور جون کے شروع میں موسم الٹ پلٹ رہیگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم ہوگا ۔ ان میں شمالی، وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقے خاص طور سے متاثر ہونگے۔ عمان اور دیگر خلیجی ممالک بھی موسم کے لحاظ سے عدم استحکام کا شکار رہیں گے۔
 
 

شیئر: