842 ہزار افراد نے موبائل کمپنیاں تبدیل کیں

ریاض .... سعودی موبائل کمپنیاں(سم) تبدیل کرنے والوں کی تعداد 8لاکھ42ہزار تک پہنچ گئی۔ یہ اعدادوشمار2017 ءکے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ 2006ءکے وسط میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر صارفین ایک موبائل کمپنی چھوڑ کر دوسری موبائل کمپنی میں جانا چاہتے ہوں تو انکی یہ خواہش پوری کی جائیگی اور موبائل کمپنیاں قانوناً ٹرانسفر کی منظوری دیں گی۔ تب سے اب تک 3.63ملین صارفین ایک موبائل کمپنی سے دوسری موبائل کمپنی میں منتقل ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: