Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندی اخبارات کی قیمتوں میں اضافے پر ہاکرز کی ہڑتال

لکھنؤ۔۔۔۔ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر مئوناتھ بھنجن میں گزشتہ دنوں بنارس سے شائع ہونیوالے ہندی اخبارات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہاکروں نے ہڑتال کردی۔ یہ ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی ۔ مئو ہاکرز یونین کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ہاکرز کو کم ازکم 30فیصد کمیشن دیاجائے۔ ہاکرز کی ہڑتال کو دیکھتے ہوئے ہندی اخبارات ،ہندوستان، امر اجالا اور دینک جاگرن کے عہدیدار وں نے مئو پہنچ کر ہاکرزیونین کے ذمہ داروں سے بات چیت کی تاہم کوئی مثبت پیشرفت نہ ہوسکی۔ ہاکرز یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہاکرز سردی گرمی ، برسات کی پرواکئے بغیر اخبار بلا ناغہ صارفین کی چوکھٹ پر پہنچانے کا کام انجام دیتے ہیں پھر بھی کوئی ان کا پرسان حال نہیں اور نہ ہی حکومت ان کے مفادات کا دھیان رکھتی ہے۔یونین ترجمان نے کہا کہ جب تک ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا ہاکروں کی ہڑتال جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بنارس میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم،18افرادہلاک
 

شیئر: