Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی شناختی کارڈ سے محروم سعودیوں کے مسائل

جدہ.... قومی شناختی کارڈ سے محروم افراد کے مسائل حل کرنے کی حکمت عملی جاری کی جائیگی۔ ادارہ انسانی حقوق کے سربراہ ڈاکٹر مفلح القحطانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ قومی شناختی کارڈ کا استحقاق رکھنے والے تمام افراد کے مسائل حل کرنے اور انہیں راحت پہنچانے کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں 2لاکھ افراد ایسے ہیں جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو قومی شناختی کارڈ کے حصول کی قانونی عمر سے تجاوز کرچکے ہیں، اسکے باوجود شناختی کارڈ نہیں بنوائے۔ یہ دور دراز قریوں اور بستیوں میں آباد ہیں۔ 2847 سعودیوںنے اپنے مسائل حل کرانے کیلئے انسانی حقوق کے ادارے سے رجوع کیا۔قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والے افراد 3زمروں میں منقسم ہیں۔ ایک تو وہ ہیں جو مملکت کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں آباد ہیں۔ یہ مخصوص قبائل ہیں۔ کویت، سعودی عرب اور عراقی سرحدوںکے درمیان سکونت پذیر ہیں۔ ایک گروہ وہ ہے جس کی بابت دریافت ہوا ہے کہ کئی برس سے انکے قومی شناختی کارڈ ٹھیک نہیں۔
 
 
 
 

شیئر: