Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کے نئے حج پیکیجز

جدہ....وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کے حج پیکیجز پر نظرثانی کردی۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ آئندہ حج موسم میں داخلی عازمین 6زمروں میں ہونگے۔وزارت نے منیٰ میں کھپت کی گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر زمرے کی شرح مقرر کردی ہے۔ پہلی شرح میں شامل عازمین20فیصد ، دوسرے زمرے کیلئے 20فیصد، تیسرے زمرے کیلئے 30فیصد ہے۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ وہ ایک ہزار سے زیادہ حجاج کی خدمت کرنے والی کمپنیوں اور ادارو ںکو پہلے 2زمروںکے انتخاب کا مشورے دیگی جبکہ 500سے ایک ہزار تک عازمین حج کی خدمت کرنے والی کمپنیوں کو دوسرے زمرے اور 500سے کم حاجیوں والی کمپنیوں کو تیسرے زمرے کے انتخاب کا مشورہ پیش کریگی۔ وزارت کا کہناہے کہ عمومی حج پروگرام کا موقع 6کمپنیوں کو دیا جائیگا۔ یہ ابراج منیٰ میں اپنے حاجیوں کو ٹھہرائیں گے۔ رعایتی حج پیکیج پروگرام خیمو ں میں حجاج کو ٹھہرانے والے اداروں کیلئے مختص ہوگا۔ الحج المیسر آسان حج پروگرام کے تحت منیٰ سے متصل عمارتوں میں عازمین کو ٹھہرانے کا بندوبست ہوگا۔
 

شیئر: