Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون

 لاہور ...تربیلا اور گدو پاور پلانٹس میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوگیا۔ سندھ اور بلوچستان کے علاقے ٹرانسمیشن نظام میں لگائے گئے پروٹیکشن سسٹم کے باعف بریک ڈاون سے محفوظ رہے۔ لیسکو حکام کے مطابق این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن سینٹر کی چیکنگ کے دوران سسٹم بیٹھ جانے کے باعث بدھ کی صبح لاہور شہر بجلی سے محروم ہوگیا ۔ معمولات زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ بجلی کی گھنٹوں بندش کے اثرات جہاں گھریلوصارفین پر اثر انداز ہوئے۔ وہیں صنعتیں ،عدالتیں ، اسپتال ،سرکاری و نجی ادارے ،سول سیکرٹریٹ سمیت تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہ رہے ۔ اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کر دئیے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ ،سیشن کورٹس اور ماتحت عدالتوں میں بھی کوئی کام نہ ہو سکا ۔ا سکولوں ،کالجوںو یونیورسٹیوں میں قبل از وقت چھٹی کردی گئی۔ ہر گھر ،ہر دفتر،ہردکان اور ہر فیکٹری میں بیٹا ہر شخص اپنی مددآپ کے تحت خود کو گرمی سے بچاتا رہا۔ لیسکو ذرائع نے بتایاکہ این ٹی ڈی سی کے ٹرانسمیشن سینٹر کے بیٹھ جانے سے لیسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشنوں سے بجلی بند رہی ۔ پاور ڈو یژن کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی کے باعث گدو، مظفر گڑھ، ملتان اور خیبرپختونخوا کے پاور پلانٹس متاثر ہوئے۔ تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا پاور پلانٹس سے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔ مظفر گڑھ گدو پاور پلانٹس کے کچھ پاور ہاوس سے بھی بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

شیئر: