Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کو تندرست رکھنے کے لیے یوگا ورزشیں ‎

آنکھوں کو صحت مند رکھنے اور بینائی کی حفاظت کے لئے یوگا  اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ آگے کی  طرف جھکنے والے انداز کی ورزشیں آنکھوں کی طرف خون کے بہاؤ میں اضافہ کرکے انہیں فریش اور صحتمند بناتی ہیں ۔ سب سے پہلے آپ سیدھے کھڑے ہوجائیں اور پھر سانس لیتے ہوئے آہستہ آہستہ آگے کی طرف جھکیں ۔ اس دوران اپنے ذہن کا تمام فوکس اپنے چہرے اور آنکھوں پر لے جائیں اور دوران خون کے بہاؤ کو محسوس کرنے کی کوشش کریں ۔ پندرہ سیکنڈ بعد آہستگی سے واپس سیدھے ہوجائیں اور تھوڑے وقفے کے بعد مزید دو سے تین مرتبہ اس ورزش کو دہرا لیں ۔ 
زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں اور اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر اس طرح رکھیں گی ہتھیلیوں کا رخ اوپر کی طرف ہو ۔ اب اپنی کمر اور گردن کو ایک سیدھ میں کر لیں اور اپنی دونوں آنکھوں کے ڈھیلوں کو اندر کی طرف لاتے ہوئے اپنی بھنووں کے بالکل درمیان میں دیکھنے کی کوشش کریں ۔ اس ورزش سے وقتی طور پر آنکھوں پر شدید دباؤ پڑتا ہے لیکن پریشان نہ ہوں یہ وقتی ہے .  15 سیکنڈ سے آدھے منٹ کےلئے اس پوزیشن میں رکیں پھر مزید دو مرتبہ دہرا لیں ۔ اس ورزش کا اثر آنکھوں کے تمام تر اندرونی اور بیرونی عضلات پر پڑتا ہے اور آنکھوں کے عضلات کو نیا خون اور نئی زندگی ملتی ہے  ۔ اس بات کا خیال رکھیں گے آنکھوں کی ورزش کے دوران لینز کا استعمال نہ کریں  اور آنکھوں میں الرجی کی صورت میں بھی اس ورزش کو کرنے سے گریز کریں . 

شیئر: