Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا فیصلہ

  اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کےلئے ضابطہ اخلاق تیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ نہیں بھیجے گا۔ غیر ملکی مبصرین کےلئے ویزا لینے کا عمل بھی مشکل بنا دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جو غیر ملکی مبصر آنا چاہے اسے خود سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آ نے کی اجازت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ مبصرین کو کم سے کم 2 ماہ پہلے ویزے کے لئے درخواست دینا ہوگی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ وزارت داخلہ کو مبصرین کی سیکیورٹی کلیئرنس کےلئے 4 ہفتوں کا وقت دیا جائےگا۔ غیر ملکی مبصرین 4 سے 6 ہفتوں کے لئے پاکستان آسکیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ غیر ملکی مشنز کو ہدایت دے گا کہ آبزرورز کی سیکیورٹی ایجنسیز سے کلیئرنس کے بعد ویزا ایشو کرے۔الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کیں کہ وزارت داخلہ غیر ملکی مبصرین کے لئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرے گا۔انہوںنے کہاکہ غیر ملکی مبصرین الیکشن عمل کے درمیان میڈیا پر بیان نہیں دے سکیں گے۔ غیر ملکی مبصرین الیکشن کی شفافیت کے لئے کسی بھی سیاستدان، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے مل سکیں گے۔ الیکشن کمیشن غیر ملکی آبزرورز کو خصوصی پاسز جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے نئی شرائط کیا ہیں؟

شیئر: