جنرل باجوہ سے نیپالی آرمی چیف کی ملاقات

راولپنڈی... پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے ان کے نیپالی ہم منصب راجندرا چھتری نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، فوجی تعاون، خطے کی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بات چیت کی گئی۔نیپالی آرمی چیف نے خطے میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی افواج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مخلصانہ کوششیں کیں۔خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں اور کوششیں قابل ستائش ہیں۔قبل ازیں نیپالی آرمی چیف کو جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں:عمران خان سے افغان نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

شیئر: