Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یادداشت کو بہتر بنانے والے عوامل

جو لوگ اپنی خوراک پر بھرپور توجہ دیتے ہیں وہ تا دیر بڑھاپے میں بھی جوانی کا لطف اٹھاتے ہیں ۔ جوانی میں اپنی صحت اور توانائی کو برباد کرنا قبل از وقت بڑھاپے کو دعوت دینا ہے ۔ آسودہ حال زندگی گزارنے والے ہی عمدہ صحت اور توانا زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اس کے برعکس معاشی تفکرات اور پریشان کن صورتحال انسان کی زندگی کا لطف اور قابل رشک صحت چھین لیتے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ یہ یادداشت پر بھی بہت برے اثرات مرتب کرتے ہیں  ۔ پریشانی انسان کو اندر ہی اندر گھن کی طرح کھا جاتی ہے لہذا اچھی صحت اور توانا ذہن کے لئے ضروری ہے کہ جو ہو گیا اسے اپنے سر پر سوار نہ کریں زندگی میں پیش ہونے والے برے واقعات کو روگ کی طرح دل سے نہ لگا لیں ۔ اپنی خوراک کا خیال رکھیں ۔ پوٹاشیم ،  کیلشیم ،  آئرن ،  فاسفورس اور پروٹین سے بھرپور  غذاؤں کو  اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں ۔ ناشتے میں انڈے اور دودھ کا لازمی استعمال کریں ۔ کیلا ، گاجر ، اسٹرابیری،  اخروٹ بادام ، کشمش ، دیسی گھی ، مکھن اور دہی کی مناسبت مقدار بھی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں ۔ کولا مشروبات بیکری مصنوعات اور بادی غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں ۔ تیز قدموں کے ساتھ سیر اور ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں ۔ یہ تمام چیزیں یاداشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:یہ قدرت کی کاریگری ہے جناب

شیئر: