Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلے ، کٹے اور زخم کے نشانات کیسے دور کریں

جلد پر سے جلنے ، کٹنے اور زخم کے نشانات مٹانے کے لیے طویل عرصہ درکار ہوتا ہے ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ نشانات آپ کی جلد پرواضح  نہ ہوں تو جلنے  ، کٹنے یا زخم لگنے کی حالت میں پسی ہوئی مہندی اس زخم یا نشان پر لگالیں۔ جب تک زخم اچھی طرح مندمل نہ ہو جائے تب تک مہندی پاؤڈر کا استعمال جاری رکھیں ۔ اس طرح آپ کی جلد نشانات سے محفوظ رہے گی ۔ کسی پرانی چوٹ کا نشان ختم کرنے کے لئے کڑوے باداموں اور اخروٹ کی گری پیس کر انگور کے سرکے میں شامل کر کے پیسٹ بنالیں اور نشانات پر اس کا لیپ باقاعدگی سے کریں ۔ نشان مٹنے کی جلدی ہر گز نہ کریں ۔ یہ بتدریج کم ہوتے ہوتے ختم ہو جائے گا  . 
 

شیئر: