Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان، پسند کی شادی پر خاتون کو 6ماہ قید، 75 کوڑوں کی سزا

خرطوم ۔۔۔ سوڈان کی ایک عدالت کے حکم پر والد کی منشاء کے بغیر شادی کرنے کی پاداش میں ایک لڑکی کو 6 ماہ قید کے بعد 75 کوڑوں کی سزا دی گئی۔ دارفر صوبے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو جیل سے ام درمان پولیس سینٹر لایا گیا جہاں اس کی خاتون وکیل، اہل خانہ اور انسانی حقوق کے مندوبین کے سامنے 75 کوڑے مارے گئے۔خاتون کی وکیل عزہ نے بتایا کہ اس کی موکلہ کو پسند کی شادی کرنے پر پہلے6  ماہ قید کی سزا سنائی گئی جو اس نے پوری کی۔ اس کے بعد اسے 75 کوڑے مارے گئے۔عزہ کے مطابق خاتون کو اپنی مرضی کی شادی کرنے پر اس کے والد کی درخواست پر سزا دی گئی۔ والدنے عدالت میں درخواست دی تھی کہ اس کی بیٹی نے مرضی سے ایک شخص کے ساتھ شادی کر رکھی ہے جو کہ اس کے بقول غیر شرعی ہے۔ خاتون کے شوہر کو بھی عدالت نے 2سال قید کی سزا سنائی ہے اور وہ جیل میں بند ہے۔

شیئر: