Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حافظ امجد محمود حج والینٹیر گروپ مکہ کے نئے کوآرڈینیٹر منتخب

مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) پاکستان حج والینٹیر گروپ مکہ مکرمہ کی کور کمیٹی کا اجلاس سابق کوآرڈینیٹر مکہ مکرمہ اور گروپ ممبر عثمان عارف کی رہائش پر منعقد ہوا جس میں تمام معزز ممبران کی سربراہی میں باہمی مشاورت سے حافظ امجد محمود کو مکہ مکرمہ کا نیا کو آرڈینیٹر منتخب کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایچ وی جی کور کمیٹی مکہ مکرمہ کے صدر ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی نے کہا کہ عثمان عارف ، طیب بلال مکی ،عبداللہ مکی اور ٹیم ممبرز ہر کام میں پیش پیش رہے ۔ انھوں نے حافظ امجد کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ تمام ساتھیوں نے بھرپور انداز میں حافظ امجد محمود کو اظہار یکجہتی کا یقین دلایا اور انہیں نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی۔ حافظ امجد محمود نے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جو مجھے سونپی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے اپنی ذمہ داریوں پرپورا اترنے کیلئے استقامت کی دعا مانگتا ہوں۔
 

شیئر: