Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افطار تیا ر کرتے وقت بجلی اور تیل کا استعمال احتیاط سے کریں، شہری دفاع

ریاض ..... محکمہ شہری دفاع نے رمضان المبارک کے دوران باورچی خانوں میں پیش آنے والے واقعات اور خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوںسے کہا ہے کہ وہ افطار تیار کرتے وقت بجلی اور تیل کا استعمال احتیاط سے کریں۔ کھانے پینے کی چیزیں تلتے وقت تیل میں آگ لگ جاتی ہے۔ اس سے بچاﺅ کی فکر کریں۔ اسی طرح حد سے زیادہ بجلی کے استعمال پر گھروں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار غیر معیاری وائرنگ کی وجہ سے بھی آتشزدگی کے واقعات ہوتے ہیں ان سب باتوں کا دھیان رکھا جائے۔ گھریلو خواتین اور ملازمین گرم تیل سے فاصلہ رکھے۔ گیس سیلنڈر اور بجلی کی وائرنگ کے حوالے سے اطمینان حاصل کرلیں۔ تفصیلات کے لئے شہری دفاع کی ہدایات جاننے کیلئے ویب سائٹ سے رجوع کیا جائے۔ شہری دفاع کا کہناہے کہ تیل میں آگ لگنے کے خطرات سے بچنے کیلئے کھانے پینے کی چیزیں الیکٹرانک آلات قاعدے قرینے سے استعمال کریں۔ گوشت پیستے وقت بوٹیوں کو حرکت دینے کیلئے ہاتھ کا استعمال نہ کریں۔ گھروں میں آگ بجھانے والے دستی سیلنڈر ، اسی طرح باورچی خانے میں دھویں کی نشاندہی کرنے والے آلات بھی نصب کریں۔

شیئر: