Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ تفریحات نے رمضان المبارک کے دوران مملکت بھر میں 20پروگرام ترتیب دیدیئے

ریاض..... سعودی محکمہ تفریحات نے رمضان المبارک کے روحانی ماحول سے ہم آہنگ مملکت بھر میں 20پروگرام ترتیب دیدیئے۔اس سے معاشرے کے مختلف طبقے محظوظ بھی ہونگے اور فیض بھی اٹھائیں گے۔ اسلامی خو و بو رکھنے والی نمائشیں ہونگی۔ رمضان المبارک کے تاریخی تجربات دکھائے جائیں گے۔ کھانوں کا میلہ ہوگا۔ رمضان سے متعلق بوجھو تو جانیں پروگرام ہوگا۔ اسلامی تاریخ، اسلامی خوش نویسی کا پروگرام بھی ہوگا۔الملز کے کنگ عبداللہ پارک میں رمضان بھر خصوصی پروگرام کیا جائیگا جسے رمضان تفریحی محلے کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں بوجھو تو جانے کے سوالات ہونگے ۔ تاریخی اشیاءکی مارکیٹ لگائی جائیگی۔ بیشتر پروگرام ریاض،جدہ میں منعقد کئے جائیںگے۔ ان میں بچوں ، نوجوانوں اور فیملی والوں کو شریک کیا جائیگا۔ مسلم دنیا میں رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی رسموں کا تعارف بھی کرایا جائیگا۔ یہ پروگرام ہوٹلوں میں بھی ہونگے اور اہم پبلک مقامات پر بھی منعقد کئے جائیں گے۔
 

شیئر: