Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو رئیل می 1 اسمارٹ فون لانچ‎

اوپو کمپنی کی جانب سے رئیل می 1 اسمارٹ فون باقاعدہ متعارف کرا دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور ہیلیو پی 60 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج ، 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی سٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3410 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کو کالے ، سرخ اور سلور رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 9000 ہندوستانی روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیاؤمی می 7 کے پری آرڈرز کی تاریخ کا اعلان

شیئر: