Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان قومی یکجہتی فورم کی تقریب اتوار کو ہوگی

جدہ (جاوید راہو)پاکستان قومی یکجہتی فورم کا خصوصی اجلاس فورم کے بانی کنوینر سید ریاض بخاری کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں 20 مئی 2018 ءبروز اتوار بمطابق 4 رمضان المبارک مقامی ہوٹل میں فورم کے زیراہتمام ہونے والی تقریب بعنوان "احترام رمضان المبارک" کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فورم سے منسلک پاکستان کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سماجی، ثقافتی و ادبی تنظیموں کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ احترام رمضان المبارک تقریب میں پاکستا ن کے معروف دینی اسکالر قاری عبدالباسط رمضان کے فضائل اوراتحاد بین المسلمین کے موضوع پرخطاب کریں گے۔ معروف ڈاکٹر امجد عبید غذائی اموراور احتیاتی تدابیر پر لیکچر دینگے۔ اس کے علاوہ فورم کے ممبران " اتحاد اور یکجہتی " کی اہمیت پر اپنے خیالات کااظہار کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے امیرحمداللہ عثمانی کی پاکستان مستقل روانگی پر انکی خدمات کے اعتراف میں تقریب ہوگی۔ اجلاس میں پروگرام کے انتظامات کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ 
 

شیئر: