Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نے ایک ارب 30کروڑ جعلی اکائونٹ بند کردیئے

لندن ....فیس بک والوں نے سال رواں کی پہلی کمیونٹی اسٹینڈرڈز رپورٹ شائع کردی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نے گزشتہ 6ماہ میں ایک ارب 30کروڑ جعلی اکائونٹ بند کئے ہیں مگر اس کے باوجود  طرح طرح کی قابل اعتراض باتوںپر مشتمل  عبارتوں کا سلسلہ بھی بلا روک ٹوک پھر بھی جاری ہے۔ اس دوران فیس بک نے  دہشتگردی اور  نفرت کے حوالے سے آنے والے لاکھوں پیغامات کوحذف کیا گیا اور اسکے لئے مصنوعی ذہانت سے کام لیا گیا۔ جن اکائونٹس کو بند کیا گیا  ہے ان میں عریانیت اور فحاشی کے ذیل میں آنے والی باتیں بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -فن لینڈ کی جنگلی لومڑیوں کی حیران کن تصویریں جاری

شیئر: