Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مویشیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ڈیوائس تیار

اوٹاہ ، امریکہ....  گلہ بانی ویسے ہی ایک مشکل کام ہے  اور وسیع و عریض علاقے پر بنے ہوئے فارم ہاؤسز میں رہنے والی گائے اور دوسرے جانور اس بڑی تعداد میں ہوتے ہیں کسی بھی فارمر کیلئے ان سب پر نظر رکھنا ہر وقت مشکل ہوجاتا ہے۔ اب امریکی سائنسدانوں نے ایسے ہی فارمرز کی سہولت کیلئے  ایک خاص قسم کی ڈیوائس تیار کی ہے۔ تاکہ نہ صرف وہ اپنے جانوروں کی تعداد سے واقف رہیں بلکہ انکی صحت اور بیماری کی علامتوں کو بھی بروقت جان لیں۔ اسے تیار کرنے والوں نے ڈیوائس کا نام ایمبیڈی ویٹ  کا نام دیا ہے۔ یہ ایک اچھی ایجاد ہے مگر ابھی سے  بہت سے لوگوں نے یہ خوف ظاہر کرناشروع کردیاہے کہ  اگر یہی ڈیوائس انسان  میں لگادی جائے تو اسکا کیا اثر ہوگا۔ ایمبیڈی ویٹ ڈیوائس کی تیاری کا سہرا ٹم کینن کے سر ہے۔ جو اس سے قبل ایسی چپ تیار کرچکے ہیں جس کی مدد سے موسمی تبدیلیوں کا سراغ لگایا جاسکتا ہے۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی کا نام لائیو اسٹاک لیب ہے۔ ایم آئی ٹی  ٹیکنالوجی ریویو نامی جریدے میں اس ڈیوائس کی تفصیل اور تصویر بھی جاری ہوئی ہے۔مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اب تک کتنے فارمرز نے اسے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کیپ کینورل سے بنگلہ دیش کا پہلا مواصلاتی سیارہ داغ دیا گیا

شیئر: