Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوزبٹلر پانسہ پلٹ دینگے، انگلش کرکٹ کپتان

لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں جوزبٹلر کی واپسی پاکستان کے خلاف سیریز میں بہت اہم ثابت ہو سکتی ہے ۔گزشتہ روز ٹیسٹ کی نئی کٹ کے اجرا کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا جوز بٹلر ایسے بیٹسمین ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ہمیں پوری امید ہے کہ وہ مختصر فارمیٹ کی طرح روایتی کرکٹ میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور اسی لئے انہیں موقع دیا جا رہا ہے ۔ جوز بٹلر18ماہ بعد انگلش ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ ٹیم میں اپنی واپسی کی راہ انڈین پریمیئر لیگ میں بیٹنگ کے ذریعے ہموار کی۔روٹ کے مطابق جوز بٹلر نے ماضی میں اپنے کھیل سے ٹیم کو فائدے پہنچایا اور اب بھی وہ اس توقع پر پورا اتریں گے۔اس سیریز میں روٹ نے اپنا بیٹنگ آرڈر بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آئیں گے۔ماہرین کے مطابق ایشز میں بدترین کارکردگی کی وجہ اس سیریز میں دباو انگلش ٹیم پر ہوگا ۔بیٹنگ اور بولنگ مسائل سے دوچار میزبان ٹیم کو پاکستان کے بعد ون ڈے سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ بھی کرنا ہے اور روٹ ہوم گراونڈ پر اچھی کارکردگی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر: